| | | | | |

پی ایس ایل 3،دفاعی چیمپئن ناکام،سابقہ چیمپئن پھر کامیاب

کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 3،دفاعی چیمپئن ناکام،سابقہ چیمپئن پھر کامیاب،پی ایس ایل 3،چیمپئن، تیسری ٹیم۔پی ایس ایل ہسٹری،پی ایس ایل تاریخ اور پی ایس ایل کہانی کی بات کی جائے تو لیگ کا تیسرا ایڈیشن 2018 میں ہوا تھا۔پہلے2 ایڈیشن میں 2 مختلف ٹیمیں چیمپئن بنیں لیکن تیسرے ایڈیشن میں تیسرا نیا چیمپئن سامنے نہ آسکا،بلکہ پہلے پی ایس ایل 2016  کی فاتح ٹیم تیسرے ایڈیشن کی بھی چیمپئن بن گئی۔

پاکستان سپر لیگ کا آغاز،پی ایس ایل کا پہلا چیمپئن،تاریخ شروع

پی ایس ایل 3،چیمپئن تیسری ٹیم نہ بن سکی،کیسے۔پی ایس ایل 9 تک بات آگئی ہے۔پی ایس ایل کی کہانی طویل سے طویل تر ہورہی ہے۔ابھی کل کی بات تھی۔اس کا آغاز بغیر بنیاد کے ہوا تھا۔آج بنیاد بھی ہے اور چھت بھی۔پاکستان سپرلیگ 2023 لیگ کا 9واں ایڈیشن اسی ماہ شروع ہونے والا ہے۔36 غیر ملکی پلیئرز اور درجنوں اسٹاف و تیکنیکی ماہرین ساتھ ہونگے۔لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دے کردوسری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے 149 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل حاصل کیا۔26 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلنے پر نیوزی لینڈکے لیوک رونکی کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔پی ایس ایل 3،چیمپئن، تیسری ٹیم۔

سرفراز پھر دیکھتے رہ گئے،مسلسل دوسری بار ٹرافی پھسل گئی،پی ایس ایل 2 لاہور میں مکمل ہوئی

ٹورنامنٹ میں 435 رنز بنانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈبھی دیا گیا۔ان کے ساتھی کھلاڑی فہیم اشرف نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 18 وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *