کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 4،پہلے ایڈیشن سے جاری کوششیں چوتھی ٹرائی میں سرفراز۔پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن،پہلے کی خواہشیں جاکر تب پوری ہوئی تھیں۔سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹیم تیسری کوشش میں جاکر کامیاب ہوئی تھی۔پی ایس ایل ہسٹری میں یہ بھی دیکھنے لائق تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈگ آئوٹ میں ویو رچرڈز بیٹھے تھے اور 36 ماہ بعد ٹرافی جیت سکے۔
پی ایس ایل تاریخ کی بات کی جائے تو لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے139 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دی ۔تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔
پی ایس ایل 3،چیمپئن تیسری ٹیم نہ بن سکی،کیسے
پی ایس ایل کہانی میں یہ بھی اہم تھا کہ ٹورنامنٹ میں 430 رنز بنانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیا کے شین واٹسن کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔پشاور زلمی کے حسن علی نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 25 وکٹیں حاصل کیں۔پی ایس ایل 4،، چوتھی ٹرائی ،سرفراز۔
پی ایس ایل 2،فائنل کی ٹرین لاہور پہنچ گئی۔زلمی چیمپئن
اس بار پہلی بار ایونٹ کی آفیشل ٹیم منتخب کی گئی ۔کہا جاسکتا ہے کہ پی ایس ایل 2019 کی بہترین ٹیم میں یہ کھلاڑی تھی۔1-شین واٹسن (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، 2-کامران اکمل (وکٹ کیپر) (پشاور زلمی)، 3-بابر اعظم (کراچی کنگز) 4-اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان) (لاہور قلندرز)، 5-کولن انگرام (کراچی کنگز)، 6-آصف علی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 7-کیرون پولارڈ (پشاور زلمی)، 8-فہیم اشرف (اسلام آباد یونائیٹڈ)، 9-وہاب ریاض (پشاور زلمی)، 10-حسن علی (پشاور زلمی)، 11-عمر خان (کراچی کنگز)۔ سندیپ لمیچانے (12ویں، لاہور قلندرز)۔