ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
پی ایس ایل 8،بابر اعظم رضوان کے سامنے ماند،سلطانز شہنشاہ،زلمی کو بڑی شکست۔بابرا عظم محمد رضوان کے سامنے ماند پڑگئے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹنگ،بائولنگ اور ٹیم پرفارمنس ،تمام شعبوں میں مہمان ٹیم ناکام رہی۔سلطانز نے پی ایس ایل 8 کی دوسری فتح اپنے نام کرلی۔اس نے پشاور زلمی کو بڑی آسانی کے ساتھ 56 رنزسے ہرادیا۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں زلمی نے جب 211 اسکور کا تعاقب شروع کیا تو4 اوورز میں 41 اسکور بہترین بنیاد تھی۔یہاں تک اوپنر حارث کا کیچ ڈراپ ہوا۔بابر اعظم خود بال بال بچے لیکن اس بار9 رنزبناکر احسان اللہ کے ہاتھوں ایل بی ہوگئے۔محمد حارث اور صائم ایوب اسکور کو 9 ویں اوور کے شروع میں 88 تک لے گئے۔یہاں23 بالزپر 40 رنزبنانے والے محمد حارث رن آئوٹ ہوئے تو پھر زلمی کی بیٹنگ جواب دے گئی۔رہی سہی کسر 130 سے 142 کے درمیان پوری ہوئی ،جب مزید 4 وکٹیں گرگئیں۔کیڈ مور 3،رومین پاول 23 راجا پاکاسا 1 اور صائم ایوب 53 رنزبناکر گئے۔اس کے بعد اننگ نہ سنبھل سکی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 154 رنزبناکر پویلین لوٹی۔ 7بالز کا کھیل باقی تھا۔اسامہ میر نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔عباس آفریدی 2 آئوٹ کئے۔احسان اللہ نے 24 رنزکے عوض 3 آئوٹ کئےیوں سلطانز 56 رنز سے جیت گئے۔
پی ایس ایل ہسٹری کا سب سے بڑا کامیاب ہدف کیا،زلمی کیلئے کیا چیلنج
اس سے قبل ملتان نے 3 وکٹ پر 210 اسکور بنائے۔سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان کی جانب سے شاندار آغاز کیا گیا، دونوں بیٹرز نے کھل کر گراؤنڈ کی چاروں جانب شاٹس کھیلے، اور 37 گیندوں پر پارٹنر شپ کی مد میں 50 رنز جوڑے۔شان مسعود نے 25 گیندیں کھیل کر 20 رنز بنائے، اور ان کا ساتھ محمد رضوان نے دیا، انہوں نے 42 گیندیں کھیل کر 66 سکور بٹورے۔ان کی اننگ کی شاندار بات 9 چوکے ، 1چھکا تھا۔انہوں نے 23 گیندیں کھیل کر اپنی ففٹی مکمل کی۔گزشتہ میچ کی بہترین بلے باز روسو رائیلی نے شاندار ففٹی مکمل کی، اور 36 گیندوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2، سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔