| | | | | | |

پی ایس ایل ہسٹری کا سب سے بڑا کامیاب ہدف کیا،زلمی کیلئے کیا چیلنج

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی

Twitter Image

پی ایس ایل ہسٹری کا سب سے بڑا کامیاب ہدف کیا،زلمی کیلئے کیا چیلنج

پی ایس ایل تاریخ کا 8 واں ایڈیشن ہے۔سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا چیلنج ملتان کرکٹ اسٹیڈی میں پشاور زلمی کو درپیش رہا۔میزبان سلطانز نے پہلے کھیل کر3 وکٹ پر 210 اسکور بنائے۔یہ رواں ایونٹ کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔ایونٹ کی تاریخ کا 9 واں بڑا مجموعہ تھا،ملتان ٹیم کا چوتھا بڑا اسکور تھا۔اس سے قبل سلطانز   گزشتہ سال گلیڈی ایٹرزکے خلاف 245 رنز3 وکٹ پر بناچکے ہیں جو ایونٹ کی ہسٹری کا دوسرا بڑا ٹوٹل ہے۔2021 میں اسلام آباد نے زلمی کے خلاف 247 رنزبنائے تھے جو اب بھی سب سے بڑا مجموعہ ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ پہلیا ننگ کھیلتے ہوئے یہ اسکور تو بن گئے۔دوسری اننگ میں کامیاب ہدف کا تعاقب کتنا رہا اور کس کا رہا۔

زلمی نے اسی میچ میں جس میں اس کے خلاف اسلام آباد نے 247 رنزبنائے تھے،جوابی اننگ میں 232 اسکور کئے لیکن ہارگئے تھے۔اسی طرح گزشتہ سال سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف206 کے جواب میں 209 اسکور بناکر بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا تھا۔ گلیڈی ایٹرزنے گزشتہ برس ولندرز کے 206 کے جواب میں 209 رنزبناکر ہدف حاصل کیا تھا۔اس بار ہدف 211 اسکور کا تھا۔

پشاور زلمی کے لئے چیلنج ہے کہ وہ یہ ہدف حاصل کرے۔اس نے 133 اسکور پر 5 وکٹیں کھودی تھیں۔33 بالز کا کھیل باقی تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *