| | | | | | |

پی ایس ایل 8،آج لاہورقلندرزکیلئے بڑاچیلنج،پشاور کا سکہ،میچ کس کا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8،آج لاہورقلندرزکیلئے بڑاچیلنج،پشاور کا سکہ،میچ کس کا۔پی ایس ایل 8 میں آج جمعہ کو دوسرا ایلمنٹر میچ کھیلا جارہا ہے۔مقابلہ ہے ایونٹ کی 2 شوپیس ٹیموں کا۔میزبان لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مقابل ہونگے۔شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم  میں جنگ ہوگی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج مسلسل دوسرے روز بڑی کرکٹ جنگ ہوگی۔

گزشتہ رات پشاور زلمی نے اسلام آباد کو ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔زلمی  کے پیسرزعامر جمال اورسلمان ارشاد،اسی طرح قلندرز کے شاہین اور حارث میں  خوب جوڑ پڑے گا۔ایک بات نوٹ کرنے کی یہ ہے کہ اس لیگ میں قلندرز7 میچزجیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھے لیکن اپنے آخری لیگ میچکے ساتھ ملتان سلطانز سے شکست نے ناکامیوں کی تعداد 2 کردی ہے۔یوں ٹیم کا کمبی نیشن تباہ ہوا ہے۔دفاعی چیمپئن ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل کھیل سکتی ہے یا نہیں۔آسان امر نہیں رہا ہے۔

پی ایس ایل 8 فائنل شیڈول میں تبدیلی،رمیز راجہ نے بیچ چوراہے اصل پلان کا بھانڈا پھوڑدیا

آج کا دن کس کا ہوگا۔لاہور قلندرزبظاہر یوں فیورٹ ہیں کہ ٹاپ ون تھے۔ہوم  میدان میں ہیں۔سپورٹ ہوگی لیکن موسم کی خرابی اور ٹاس کے سکہ کی مہربانی ستم کا سبب بن سکتی ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی زلمی ٹیم میچ جیت سکتی ہے۔

لاہور میں شام کے وقت گہرے بادل،تیز ہوا،قدرے سردی اور بونداباندی کی پیش گوئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *