کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل8،حسنین اور نسیم کی کمال گیند بازی،گلیڈی ایٹرزپھربھی ناکام،زلمی فاتح۔پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی،اس بار ٹاس جیت کرپہلے بائولنگ کا فیصلہ پرفیکٹ رہا۔یوں گلیڈی ایٹرز کو ٰٓ ایونٹ میں دوسری شکست ہوگئی ہے۔زلمی کی یہ دوسری جیت ہے۔
گلیڈی ایٹرز ٹیم زلمی کی نپی تلی بائولنگ کےسامنے کھل کر بیٹنگ نہ کرسکی اور 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 154 ہی اسکور کرسکی،اس میں بھی افتخار احمد کی ففٹی کا کردار رہا،انہوں نے 34 بالز پر 50 ناٹ آئوٹ رنزبنائے۔4 چھکے اور 2 چوکے تھے۔جیسن رائے 14 اور مارٹن گپٹل 12 رنزبناسکے۔سرفراز احمد نے30 بالز پر 39 رنزبنائے۔اوڈین سمتھ نے 12 گیندوں پر 25 رنز آخر میں بناکر اسکور کچھ بہتر کیا۔
زلمی کی جانب سےعثمان قادر نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔نسیم شاہ نے 4 اوورز میں صرف 26 رنز دیئے کوئی وکٹ نہ ملی۔
پی ایس ایل 8،آج پشاور اور کوئٹہ مقابل،آخری5 میچزمیں کون سی ٹیم ناکام
جواب میں زلمی کا آغاز قدرے بہتر تھا لیکن 29 پر 2 وکٹیں اور 67 تک4 وکٹیں گرنے سے گلیڈی ایٹرز نے واپسی کی۔محمد حارث 18 اور بابر اعظم 19 رنزبناسکے۔صائم ایوب صفر اور کیڈمور 9 رنزبناسکے۔رومین پاول 23 بالز پر 36 اور جمی نیشام 23 گیندوں پر 37 رنزبناکر اپنی ٹیم کا اسکور تیزکرگئے۔زلمی نے 9 گیندیں قبل ہدف6 وکٹ پر پورا کرکے میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 اوورز میں شاندار گیند بازی کی اورصرف 18 رنز دے کر 1 وکٹ لیں،ان سے بہتر محمد حسنین تھے،انہوں نے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دیئے اور 3وکٹیں لیں۔ایک اوور میڈن تھا۔