ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچزکی تاریخ،دن،ٹائمنگ،4 مختلف اوقات۔پی ایس ایل 8 کا وقت آن پہنچا۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خاص کر،پاکستان بھر اور پوری دنیا میں اس کے قریب تر سب کو شدت سے انتظار ہے۔کل 13 فروری کو سیٹی بجے گی اور کرکٹ کے ہمارے ستارے ایکشن میں ہونگے،برقری قمقموں کی روشنی،رنگ برنگی لائٹ کی چمک میں آنکھیں خیرہ کردینے والی تقریب کے بعد ملتان سے پی ایس ایل 8 کی گاڑی ریس پکڑے گی۔
پی ایس ایل 8 کا مکمل شیڈول،4 شہر میزبان،سب تفصیلات
کرک اگین یہاں اپنے پڑھنے والوں کو پی ایس ایل 8 کامکمل شیڈول دے چکا ہے۔یہاں صرف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والےمیچزکا شیڈول دیاجارہا ہے،تاکہ ملتان اور اس کے آس پاس کے کرکٹ فینز اسے ایک بار پھرذہن نشین کرسکیں۔ملتان کے 5 میچزہیں،ان کے لئے 4 مختلف اوقات ہونگے،یہ دلچسپ بات ہوگی۔
پیر، فروری13 – ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم، رات 8 بجے
بدھ، فروری 15 – ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،شام 6 بجے
جمعہ ،17 فروری – ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،شام 6 بجے
اتوار،19 فروری – ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،دوپہر 2 بجے
بدھ،22 فروری – ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،شام 7 بجے
لاہور قلندرز کے ملتان میں میچ۔ایک عدد
ملتان سلطانز کے ملتان میں میچ،5 میچز
کراچی کنگز کے ملتان میں میچ،ایک عدد
پشاور زلمی کے ملتان میں میچ،ایک عدد
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ملتان میں میچ،ایک عدد
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ملتان میں میچ،ایک عدد