لاہور،کرک اگین رپورٹ
حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت کی اپنی سیٹ کردہ موجودہ صورتحال کے بعد پی ایس ایل 8 کا آج لاہور میں شیڈول پہلا کوالیفائر غیر یقینی حالات کا شکار ہوگیا ہے۔حکومت کی جانب سے پی سی بی کو تاحال سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی ہے۔پی سی بی ایونٹ کے ناک آئوٹ میچز لاہور سے باہر دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے آپشن پر غورکررہا ہے۔
ایسا ہوا تو اس کےا ثرات ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے خواب پر بھی پڑیں گے جو اس سال پاکستان میں ستمبر میں شیڈول ہے۔بھارت ایشیا کپ پاکستان سے نیوٹرل مقام پر منتقل کروانے کا متمنی ہے اور کہہ چکا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا۔اس کا فیصلہ بھی اگلے ہفتہ دبئی میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران ہوگا۔
لاہور کے میدان جنگ بننے،عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں،تاحال ناکامی کے بعد حالات خراب ہیں۔موجودہ حالات میں بھی قذافی اسٹیڈیم میں میچ ہونا مشکل ہے اور اگر عمران خان گرفتار ہوگئے تو بھی بہت مشکل ہوگی،اس لئے کہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھ جائے گا۔
پی ایس ایل 8 کا پہلا کوالیفائر آج لاہور میں میزبان لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔