لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8،آج ٹیبل کی نمبر ون ٹیم آخری درجہ کی سائیڈ کے مقابل،اپ سیٹ متوقع۔پی ایس ایل 8 میں آج سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں مقابلہ ہوگا۔رواں سیزن کی ٹاپ ون ٹیم کا مقابلہ آخری نمبر کی سائیڈ سے ہے۔لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان یہ مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کا یہ چھٹا میچ ہے۔ایک جانب قلندرز 4 فتوحات لئے ہوئے ہے۔دوسری طرف گلیڈی ایٹرز کی 4 شکستیں ہیں۔
وسیم اکرم کراچی کنگز سے ناخوش،تبدیلی فہرست یا راستہ الگ
سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کے پاس یہاں سے واپسی کا آسان ترین راستہ یہ ہوگا کہ وہ جیت کے ٹریک پرجائے۔باہمی مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کو برتری ہے لیکن حالیہ عرصہ اور ماضی قریب میں قلندرز کا غلبہ ہے۔سرفراز احمد اور شاہین آفریدی میں فرق یہ ہوگا کہ نوجوان لیٖفٹ ہینڈ پیسرکے پاس انرجی ہے۔فضا ہے۔ہوائیں ہیں اور بلند حوصلے موجود ہیں ،اس کے باوجود کہ قلندزرکی ہوا بھر پور ہے۔فخرزمان فارم میں ہیں۔راشدخان ہیں۔پیس ،اسپن،بیٹنگ تمام شعبوں میں وہ نمبر ون ہیں۔
ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔سرفراز الیون ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرے اور 180 تک اسکور کرلے تو اس کی جیت کے امکانات روشن ہونگے۔ایسا لگتا ہے کہ کچھ غیر متوقع رزلٹ اس پی ایس ایل 8 میں نئی جان ڈالے گا۔میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔