| | | | | | |

وسیم اکرم کراچی کنگز سے ناخوش،تبدیلی فہرست یا راستہ الگ

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

وسیم اکرم کراچی کنگز سے ناخوش،تبدیلی فہرست یا راستہ الگ۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنی ٹیم کراچی کنگز سے ناخوش۔بڑی تبدیلیوں کی فہرست ،ورنہ راستہ الگ۔فرنچائز آنر کے لئے نیادرد سر۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے شکست کے بعد شدید رد عمل دیا ہے۔ٹیم سلیکشن،پلیئرز انتکاب،عدم دستیابی جیسے معاملات پر سخت موقف لیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ محمد عامر نے بہتر بنیاد رکھی لیکن عماد وسیم کپتانی بہتر نہ کرسکے۔اپنے بائولرزکے استعمال میں ناکام گئے۔نتیجہ میں زلمی ٹیم 197 جیسا بڑا اسکور کرگئی۔

بال نہیں،بیٹ اچھال کر چھکا،زلمی کی واپسی

وسیم اکرم نے مستقبل میں الگ ہونے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ساتھ رہنے کی صورت میں مرضی کے فیصلے کرنے کی بات کی ہے،اس میں کپتان عماد وسیم کی تبدیلی بھی شرط ہوگی۔

کراچی کنگز گزشتہ سیزن میں سنگل جیت حاصل کرسکی تھی،اس سیزن میں 7 میچز میں اس کی صرف 2 فتوحات ہیں اور فائنل 4 میں رسائی براہ راست ممکن نہیں لیکن اگر،مگر کے ساتھ مشروط ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *