| | | | | | |

پی ایس ایل 9 کوالیفائر،شاہین اور حارث کس کی حمایت میں پریشان ہوگئے،فینزکی تنقید

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 کوالیفائر،شاہین اور حارث کس کی حمایت میں پریشان ہوگئے،فینزکی تنقید۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ لاہور قلندرز کے ناکام کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ان فٹ کھلاڑی حارث رئوف بھی نیشنل بنک ایرینا کراچی میں موجود تھے ،وہ کھیلنے نہیں دیکھنے آئے تھے۔پی ایس ایل 9 کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا میچ انہوں نے دیکھا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بغور دیکھا۔ان کا انداز واقعی عجب تھا۔وہ میچ دیکھنے آئے تھے یا پشاور زلمی کی سپورٹ کیلئے موجود تھے۔

نیوزکے ساتھ یہ تصویر کس وقت کی ہے،یہ اس وقت کی ہے جب ملتان سلطانز 147 رنزکے ہدف کے تعاقب میں ڈیڑھ اوور میں  15 رنزبناچکی تھی۔اوپنر یاسر خان کی بائونڈری کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشی کی بجائے افسردگی تھی اور اس موقع پر شاہین نے پریشانی ولاشعوری انداز میں اپنا ہاتھ منہ پر پھیرا،وہ ان کی بے چینی واضح کررہا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں کہا ہے کہ نیوٹرل بن کر میچ دیکھو۔جانبدار ہوکر کیوں مملتان سلطانز کے خلاف حریف بن رہے ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *