| | | | | | |

پی ایس ایل 9،شاہین آفریدی کی سنچری،تیسرے بائولرلیکن پھر بھی پہلا نمبر

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،شاہین آفریدی کی سنچری،تیسرے بائولرلیکن پھر بھی پہلا نمبر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس تاریخ میں شاہین آفریدی  وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے  تیسرے بائولربن گئے ہیں۔انہوں نے پی ایس ایل 9 کے 23 ویں اور لاہور قلندرز کے 8 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا،انہوں نے نسیم شاہ کو جب بولڈ کیا تو یہ ان کی پی ایس ایل ہسٹری میں 100 ویں وکٹ تھی۔وہاب ریاض پی ایس ایل ہسٹری میں وکٹ کی سنچری کرنے والے پہلے بائولر ہیں۔

راولپنڈی میں اپ سیٹ ہوگیا،قلندرزکی پہلی جیت،اسلام آباد پر بجلی گری،پلے آف کیلئے کس کے چانسز بڑھے

وہاب ریاض نے88 میچزمیں 113 وکٹیں لی ہیں۔دوسرے بائولر حسن علی ہیں،انہوں نے رواں ایونٹ میں ہی یہ کام کیا ہے اوراب تک 77 میچزمیں 102 وکٹیں لے چکے ہیں۔شاہین آفریدی نے 69 میچزمیں وکٹوں کی سنچری مکمل کی ہے۔یوں شاہین ان دونوں سے بہتر گیند باز اور فاسٹ ہیں کہ انہوں نے کم میچز میں وکٹ کی سنچری مکمل کی۔

شاہین آفریدی نے نسیم شاہ کو سیدھا بال مارکر زخمی کردیا،پیسرکے ہاتھ پائوں پھول گئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *