ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل،بنگلہ دیش پہلی بار پی ایس ایل پر مہربان،ٹیسٹ میچ کے ہوتے ہوئے بھی این اوسی جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک کھلاڑی کو ملکی ٹیسٹ میچ سے محروم کرکے پاکستان کیلئے این اوسی جاری کردیا ہے،دوسرے کرکٹر کو اپنے ملک کے ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان سپر لیگ2025 یا پی ایس ایل 10 کیلئے این اوسی ملا ہے۔
نگلہ دیش کے اسٹارز لٹن داس اور رشاد حسین کو آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پورے سیزن کے لیے این او سی دیے گئے ہیں جبکہ اسپیڈ اسٹار ناہید رانا کو جزوی این او سی دیا گیا ہے۔
رانا نے بتایا کہ انہیں 20 اپریل سے سلہٹ میں زمبابوے کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے بعد پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے این او سی مل گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ رانا کے کام کے بوجھ کو کم کرنےکے لیے انہیں جزوی این او سی دیا گیا ہے۔لیٹن زمبابوے کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے محروم رہیں گے کیونکہ انہیں 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جانے والے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے مکمل این او سی دے دیا گیا ہے۔وکٹ کیپر بلے باز لٹن کو کراچی کنگز نے منتخب کیا جبکہ لیگ اسپنر رشاد اور پیسر رانا کو بالترتیب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 13 جنوری کو ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ سے منتخب کیا۔
ستفیض الرحمان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے قریبی ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے پیسر کے کندھے کی پرانی انجری دوبارہ سامنے آئی ہے۔بی سی بی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بائیں ہاتھ کے پیسر سپر لیگ مرحلے کے لیے دستیاب ہوسکتے ہیں۔