کرک اگین خصوصی رپورٹ۔پی ایس ایل کراچی سے بھی آگے شفٹ،کب اور کہاں،آئی پی ایل بھی شفٹ ہوا تو نیا پھڈا سامنے۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پی ایس ایل2025 کو کراچی کروانے کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔غیر ملکی پلیئرز اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ تیکنیکی سٹاف راضی نہیں۔اب ہر ایک پاکستان سے باہر جانا چاہتا ہے۔ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے دبئی کا آپشن فائنل کیا ہے۔اعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ پاکستان اور بھارت کی جاری ٹینشن کس کروٹ بیٹھتی ہے۔اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کو یہاں پر ختم کرنے پر مجبور ہوگا۔بھارت کے ساتھ جھڑپیں یا حملے بڑھے تو پاکستان اپنے آپ کو کھیل کے میدان سے باہر نکالنے کی کوشش کرے گا۔
کراچی سے کرک اگین کے انتہائی معتبر ذریعہ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 2025 دبئی شفٹ ہورہا ہے۔کراچی کا آئیڈیا فائنل ہونے کے بعد ڈراپ کیا جاچکا ہے۔سوال یہ ہے کہ ایونٹ کا آغاز کب ہوگا۔
اس کیلئے 2 تاریخیں رکھی گئی ہیں ۔کرک اگین کے علم میں ہے کہ کون سی تاریخ ہوسکتی لیکن جیسا کہ پہلے لکھا جاچکا ہے کہ پاکستان بھارت کی جھڑپوں کی وجہ سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
پی ایس ایل کے بعد آئی پی ایل میچ بھی ملتوی ،دھرم شالہ میں دوڑیں ،اندھیرا
پاکستان میں جمعرات 8 مئی کو راولپنڈی میں پشاور زلمی کا میچ ملتوی ہوا۔اس کے چند گھنٹوں بعد بھارت میں دھرم شالہ کے مقام پر آئی پی ایل کا میچ پہلی اننگ کے 11 ویں اوور میں ختم کرنا پڑا۔وہاں بھی سکیورٹی وجوہات سامنے آئی ہیں۔
ادھر بھارت میں بھی اب آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی پلیئرز وکوچنگ سٹاف پریشان ہوا ہے۔اگر بھارت نے بھی ایونٹ باہر منتقل کیا تو پاکستان اور بھارت میں دبئی پر 36 کا آکڑہ لگے گا۔ایک فریق کو دوحا منتقل ہونا پڑےگا۔