امریکا سے دھوکے بعد دھکا،پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگیا
فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستان باہر،امریکا آئرلینڈ میچ منسوخ۔فلوریڈا میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ اے کے امریکا آئرلینڈ میچ کیلئے امپائرز نے ایک اور انسپیکشن پاکستانی وقت کے مطابق رات سوا دس بجے کی ہے اورابھی انہوں نے اعلان کرنا تھا کہ وارننگ ملی،ساتھ ہی میداں خالی ہوگیا اور ایک بار پھر کورز آگئے اور میدان ڈھانپ دیا گیا۔
میچ ریفری جوگل سری ناتھ نے امپائرز کے ساتھ معائنہ کیا اور فیلڈ کا جائزہ لیا۔میدان مین اس وقت بھی بادل تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ فینز کیلئے میچ کا ہونا بہت ضروری تھا۔یہی نہیں نہ صرف میچ ہو بلکہ آئرلینڈ جیتے اور امریکا ہارے۔اگر ایسا ہوتا تو پاکستان اتوار کو اسی میدان میں آئرلینڈ سے کھیلے گا۔فتح کی صورت میں وہ سپر8 میں ہوگا۔
مگر اب سب ختم ہوگیا۔دوبارہ بارش کے سبب میچ منسوخ کردیا گیا۔پاکستان پہلی بار ایونٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوا ہے۔