| | |

قائد اعظم ٹرافی ،پہلا فالو آن

 

 

لاہور،29 ستمبر 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز

قائداعظم ٹرافی کے افتتاحی راؤنڈ کے تیسرے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زین عباس نے سب سے زیادہ 120 رنز بنائے۔ فالو آن نافذ کرنے کے بعد، سدرن پنجاب نے 45 اوورز میں دو وکٹ پر 143 رنز بنا لیے ہیں ۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب کی پہلی اننگز کے 428 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم 86ویں اوور میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فواد عالم نے ناقابل شکست 127 رنز بنائے۔ سرفراز احمد نے 78 رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 170 رنز بنا لیے ہیں ۔ عبداللہ شفیق 72 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 86ویں اوور میں 291 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کامران غلام نے 102 رنز بنائے۔ اپنی دوسری اننگز میں بلوچستان نے 38 اوورز میں چار وکٹوں پر 107 رنز لیے ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *