لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی فارغ،کراچی کنگز جیت کے باوجود لٹک گئی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 سے باہر ہو گئی ۔جی ہاں ۔ اپنے دسویں اور آخری میچ میں اسے کراچی کنگز کے ہاتھوں 9 وکٹوں کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا یوں کراچی کینس کے میچ بھی تمام ہوئے لیکن اس کی مہم 10 پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی اب پلے اف کی چوتھی اور اخری پوزیشن کے لیے اس کا اس کا اس کو چیلنج درپیش ہے لاہور اور پشاور زلمی کے میچ کے نتیجے کا اور اسی طرح حیدراباد کنگز اور راولپنڈیز کے میچ کے نتیجے کا
ہفتے کو دن کے میچ میں قذافی سٹیڈیم لاہور کی تپتی دوپہر میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا بڑا سخت فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈیی ایٹرز نے ٹف ٹائم دیا اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 195 رنز بنائے. اننگ کی خاص بات ریلی روسو کی شاندار اننگز تھی ۔انہوں نے 54 بالز پر 90 رنز بنائے ۔6 چھکے اور 8 چوکے لگائے ۔ان کے علاوہ سعود شکیل جو کپتان تھے انہوں نے 34 گینوں پر 57 رنز بنائے۔ انہوں نے نو چوکے لگائے۔ دینش چندی مل نے 17 گینوں پہ 30 رنز بنا کر اپنا حصہ ڈالا ۔حسن علی نے 41 رنز دے کر اور رضوان اللہ نے 28 رنز دے کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباس آفریدی کے حصے میں 22 رنز کے ساتھ دو وکٹیں آئیں۔
جواب میں کراچی کنگز نے 2 ہدف سامنے رکھے۔ ایک تو میچ جیتنا اور دوسرا بہتر رن اوسط کے ساتھ۔ اس کی انہوں نے پوری کوشش کی۔ ڈیوڈ وارنراور ریزا ہینڈرکس ہیرو تھے۔ جیسن اگرچہ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن کپتان ڈیوڈ وارنر نے 48 گیندوں پر90 رنز بنائے ۔4 چھکے اور 10 چوکے لگائےاور ہینڈرکس نے 48 بالز پر 87 رنزبنائے ۔4 چھکے اور8 چوکے لگائے۔
دونوں کے درمیان 141 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔کراچی کنگز نے ہدف 18.3 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کیا۔
اب اس میچ کے بعد کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آگئی ہے لاہور قلندر سے نیٹ رن ریٹ اس کا اچھا ہے اور اس کا فائدہ تب ہوگا جب اگر لاہور جیت جائے پشاور زلمی سے اور حیدرآباد بھی جیتے لیکن اگر لاہور اور حیدرآباد دونوں ہار گئے تو پھر کراچی کنگز پلے آف میں پہنچ جائے گی۔
