سنچورین،کرک اگین رپورٹ۔بارش نہ کم روشنی،پتنگوں کا بڑا حملہ،بھارت جنوبی افریقا میچ روکنا پڑا،مہمان ٹیم کامیاب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں پریٹوریا کے سنچورین پارک پر اڑنے والے پتنگوں کی لہرنے میچ روک دیا۔نہ بارش ،نہ بادل اور نہ ہی کم روشنی۔کھلاڑی میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔بھارت کے تلک ورما 22 سال کی عمر میں ٹی 20 انٹرنیشنل می سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔
امپائروں نے محسوس کیا کہ بہت زیادہ کیڑے موجود ہیں، جس کی وجہ سے کھیل روکا گیا۔ تقریباً آدھے گھنٹے کی تاخیر ہوئی بھارت نے تلک ورما کے 56 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 107 رنز کی بدولت چھ وکٹوں پر 219 رنزبانئے۔جنوبی افریقا ٹیم ناکام ہوگئی اور 11 رنز سے ہارگئی ہے۔مارکو جانسن نے آخر میں 17 بالز پر تیز 54 رنزبنائے۔پروٹیز ٹیم 7 وکٹ پر 208 رنزبناسکی۔ارشدیپ سنگھ نے 3 وکٹیں لیں۔بھارت نے 4 میچزکی سیریز کے تیسرے میچ میں جیت کے ساتھ سیریز میں 1-2 سے برتری لی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کیڑوں کا کھیل روکنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، 2017 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شہد کی مکھیاں تھیں،ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک کھیل روکنا پڑا۔