میلبرن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی وجہ سے موجودہ پی سی بی چیئرمین کو 30 سال بعد میلبرن میں داخلہ کا موقع مل گیا۔یہ بھی واضح ہوا ہے کہ رمیزراجہ نے ورلڈکپ 1992 جیتنے کے بعد اب پہلی بار ایم سی جی میں قدم رکھے ہیں۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ عمران خان کی قیادت میں ورلڈکپ 1992 جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے فعال رکن تھے۔انہوں نے آج جمعہ کو اس وقت قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی ہے،جب ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ 2022 فائنل کی تیاری کررہی ہے۔کھلاڑی ٹریننگ کے لئے وہاں موجود تھے۔
ٹی 20 ورلڈکپ ،پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا فائنل،باہمی اور ایونٹ تاریخ میں کون آگے
رمیز راجہ آئی سی سی میٹنگ کے لئے میلبرن پہنچے ہیں جو فائنل کی سائیڈ لائن پر ہوگی،آج رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں وہی تقریر کی ہے جو عمران خان نے 1992 ورلڈکپ فائنل سے قبل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہار کا خوف نکال دیں،ہم نے ہی جیتنا ہے۔بے خوف ہوکر کھیلیں،ایسے موقاع پھر نہیں ملیں گے کیونکہ فائنل مقابلہ قسمت سے ملاکرتا ہے۔
رمیز نےانکشاف کیا کہ 1992 ورلڈکپ فائنل سے قبل ہم تھوڑا ڈرے تھے لیکن یہاں پلیئرز دلیر نظر آتے ہیں۔انہوں نے تنقیئد نگاروں سے کہا ہے کہ ہاتھ ہولا رکھیں۔ٹیم کو حوصلہ کی ضرورت ہوتی ہے۔تنقید مثبت کریں۔مجھے اوپننگ جوڑی کی تبدیلی کے لئےلاتعداد میسجز آئے ہیں ،میں نے برداشت کئے۔آپ بھی کیا کریں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ فائنل اتوار کو ایم سیجی میں کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،آسٹریلیا کے چیمپئن بننے میں 2 بڑی رکاوٹیں آگئیں،وارم اپ میچز جاری
قومی اسکواڈ کا ایم سی جی میں ٹریننگ سیشن۔آپشنل ٹریننگ سیشن میں شاداب خان نے شرکت نہیں کی۔باقی تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کیں۔نیٹ سیشن سے قبلچیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی