ملتان،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بار پھر بھارت نہ جانے اور ورلڈ کپ بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ساتھ ہی کہا ہے کہ ہم یہ نہیں کرنا چاہتے لیکن فینز ہم سے سخت جواب اور برابر پالیسی کا تقاضا کرتے ہیں۔بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آیا تو ہم بھی نہیں جائیں گے لیکن بھارتی بورڈ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔بھارت کے بعد بھارت میں سب سے زیادہ فینز فالونگ ہماری ہے۔ٹیسٹ سیریز یا باہمی سیریز نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگی۔ایک دوسرے کے ہاں کھیلیں۔
سکائی سپورٹس کے لئے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کو انٹرویو میں تسلیم کیا ہے کہ ملتان ٹیسٹ کے دوران سخت سکیورٹی اور بہت زیادہ سختی ہے بارڈر پاس ہے اور ایریاز بھی خاصے بزی ہیں۔راجہ کہتے ہیں کہ یہ ہماری اور فینز کی ضرورت ہے۔فینز اور کرکٹرز سکیورٹی چاہتے ہیں اور اس کے لئے یہ قربانی ہے۔یہ کافی زیادہ ہے لیکن ہماری مجبوری ہے۔اگلے 2 سال سکیورٹی لیول ایسا ہی ہوگا،پھر آہستہ آہستہ نرمی ہوگی۔
پشاور اور سیالکوٹ اگلے میچز میں میزبانی کرتے نظر آئین گے۔فیصل آباد کے اسٹیڈیم کی فیلڈ سیاسی ریلی نے خراب کردی۔
رمیز راجہ نے عمران خان کے نافذ کردہ ملکی کرکٹ سسٹم کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ اس کے نتائج 2 سے 3 سال میں آئیں گے ۔
ہزیمت کے بعد کراراجواب،ایک اور بھارتی بیٹر کی ون ڈے ڈبل سنچری
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ کلینڈر میں بہت تیزی ہے۔دسمبر پاکستان میں کرکٹ میچز کا ماہ نہیں ہے ،اس میں فوگ ہوتا ہے۔ای سی بی سے گزشتہ سال دورہ ختم کئے جانے پر تعلقات خراب ہوئے۔ہم کو لگا کہ ہم ٹشو پیپر کی طرح استعمال ہونے کو رہ گئے۔