ڈربن،کرک اگین رپورٹ۔رمیز راجہ پاکستان کے حالیہ واقعات پر پریشان،جنوبی افریقا میں کمنٹری کیلئے موجود،نیلسن منڈیلا کا ذکر کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور ممتاز کمنٹیٹر رمیز راجہ پاکستان سیریز میں بطور کرکٹ کمنٹیٹر واپس آگئے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے حالیہ واقعات پر رد عمل دیا ہے۔ایک جانب شاہد آفریدی جیسے کرکٹر آدھی بات کچھ اور آدھی بات کچھ کرتے ہیں لیکن رمیز راجہ نے سیدھے انداز میں بات کی ہے۔
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ کچھ دنوں کے وقفے کے بعد سوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر) پر واپس آ رہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ لوگ خیریت سے ہوں گے یا ہو بھی سکتے ہیں۔ میں ملک میں ہونے والے واقعات سے پریشان ہوں۔ اداس بھی ہوں۔پاکستان کے لیے جنوبی افریقہ میں کسی بھی طرح ڈربن کا موسم قدرے ناگوار ہے۔ امید کرتے ہیں کہ ہمیں منگل کو ایک مکمل مقابلہ کی گیم ملے گی۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹی 20 سیریز،سابقہ 8 کا ریکارڈز،شیڈول،ٹائمنگ
رمیز راجہ نے ایک پرانی یاد بھی دہرائی اور کہا ہے کہ ڈربن کی ایک یادداشت میرے ساتھ ہے۔یہ ڈربن میں ہی تھا کہ ہمیں اپنے 94-1993 کے دورے پر عظیم نیلسن منڈیلا سے مصافحہ کا اعزاز ملا۔ بہت اچھا لمحہ تھا۔
رمیز راجہ کمنٹری کیلئے جنوبی افریقا پہنچ چکے ہیں۔