شارجہ،کرک اگین رپورٹ
راشد خان کا چرچا وقتی،آئر لینڈ جیت گیا،افغانستان پر کوئٹہ کے اثرات،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ راشد خان کے چرچے تھے۔19 رنزکے عوض 3 وکٹ۔آئرلینڈ پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 6 وکٹ پر 149 اسکور ہی کرپایا تھا۔اس میں ہیری ٹکر کے 34 بالز پر ناقابل شکست 56 رنزنمایاں تھے۔یہ اس لئے بھی کہ پی ایس ایل 9 میں جب کوئٹہ ٹیم نے اسلام آباد کے خلاف تعقاب شروع کیا تو اس کی 3 بلکہ 5 وکٹیں 16 تک گرچکی تھیں،افغانستان کی 3 وکٹیں بھی جلد اڑی تھیں۔یوں لگتا ہے کہ افغانستان پر بھی کوئٹہ کے اثرات پڑے ہیں۔
کوئٹہ کپتان کی بے بسی کی تصویر وائرل،کیمپ کے سرجھک گئے،پی ایس ایل 9 سے باہر
جوابی بیٹنگ افغانستان کیلئے نیا فسانہ تھی۔4 رنزپر 3 وکٹیں گریں لیکن پھر سنبھلتے سنبھلتے 50 پر 5 آئوٹ ہوچکے تھے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں طویل عرصہ بعد واپسی کرنے والے راشد خان بطور کپتان شامل تھے۔سب سے زیادہ رنزبنانے والے محمد اشفاق بھی 32 رنزبناکر پویلین میں تھے۔اس کے بعد وقفہ وقفہ سے مزید وکٹیں گرتی گئیں اور8 بالز قبل پوری افغان ٹیم 111 رنزبناکر باہر ہوگئی۔آئرلینڈ نے 38 رنزکی جیت کے ساتھ سیریز میں برتری حاصل کی ہے۔بین وائٹ نے 4 وکٹیں لیں۔جوش لٹل نے 3 آئوٹ کئے۔