راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کی حتمی الیون سامنے آگئی،کون سی تبدیلی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کیلئے اپنی حتمی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کل 24 اکتوبر سے میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے ملتان میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور اسپنر زاہد محمود کو کھلایا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں عبداللہ شفیق،صائم ایوب،شان مسعود،کامران غلام،سعود شکیل،سلمان علی آغا،محمد رضوان،ساجد خان،نعمان علی،عامر جمال اور محمد زاہد شامل ہیں۔
راولپنڈی میں ٹاس اہم،انگلینڈ 3 ماہ کے 7 ٹیسٹ سےکیسے پریشان،پاکستان کیلئے بھی بڑا خطرہ
انگلش ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔اسپنر ریحان احمد اور پیسر گس اٹکنسن کی شمولیت ہوئی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے اور یہ میچ فیصلہ کن ہوگا۔سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔دونوں ٹیمیں فائنل کی ریس سے باہر ہوچکی ہیں۔
انگلینڈ کا 2027 سے قبل ایشیا میں آخری ٹیسٹ،پاکستانی سلیکٹرز راولپنڈی پچ پر بائولنگ کرنے لگے