راولپنڈی ،لندن،کرک اگین رپورٹ
اعلان جمعرات کی صبح ساڑھے 7 بجے ہوگا
وہ کرکٹ فینز جو جمعرات یکم دسمبر کو پاکستان انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں،ان کے لئے سکون والی زیادہ نیوز نہیں ہے۔وہ بدھ کی رات جب سونے کے لئے لیٹیں اور خاص کر انگلینڈ اور یورپ میں مقیم پاکستانی فینز،تو وہ یہ سوچ کر سوئیں کہ صبح جاگیں گے تو ممکن ہے کہ میچ شروع ہی نہ ہو۔
انگلش میڈیا کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ بورڈز نے بدھ کو حتمی فیصلہ لینے سے گریز کیا ہے۔اب جمعرات کی صبح میچ کے آغاز سے 2 گھنٹے قبل فیصلہ ہوگا کہ میدان جانا ہے یا نہیں۔
ممکنہ طور پر 2 فیصلے متوقع ہیں
پہلا یہ کہ شیڈول کے مطابق یکم دسمبر سے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے ۔دوسرا یہ کہ ایک دن کے التوا کے ساتھ جمعہ کو شروع کیا جائے اور 5 روز مکمل ہوں،اس صورت میں کھیل 5 دن مکمل ہوا تو یہ 6 دسمبر کو ختم ہوگا۔ملتان ٹیسٹ سے قبل درمیان میں صرف 48 گھنٹے ہونگے جو ناکافی ہیں۔لیکن دونوں بورڈز اس شیڈول پر متفق ہیں۔
ٹرافی رونمائی ملتوی،اپنے باورچی کے باوجود انگلش ٹیم بد ہضمی کا شکار، بین سٹوکس محروم
پی سی بی کے مطابق کھلاڑی مکمل فارم میں ہیں۔
انگلش پلیئرز کی بیماری کے بعد پی سی بی کی جانب سے تاحال حتمی اعلان نہیں ہوا،اس میں انگلینڈ کے اسہال والے پلیئرز کی مانیٹرنگ جاری ہے۔