دبئی،لکھنو،کرک اگین
ایک ہی انداز،ایک ہی رد عمل،رحمان اللہ گرباز کو سزا،وارنر بچ نکلے
افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو آئی سی سی کی سزا۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بچ گئے ہیں۔دونوں پلیئرز کا رویہ ایک ہی واقعہ پر ایک جیسا تھا۔ایک بچ گیا،دوسرا پھنس گیا ۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے انگلینڈ افغانستان میچ میں لیول ون کی خلاف ورزی پر افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو تنبیہ کی حد تک سزا دی ہے اور یہ سب سے کم ترین سزا ہے۔گرباز نے اننگ کے 19 ویں اوور میں آئوٹ ہونے کے بعد جاتے ہوئے بائونڈری لائن کو بیٹ مارا،پھر کرسی پر بھی مارا۔یہ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
ادھر اس سے اگلے روز سری لنکا ،آسٹریلیا میچ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو تاحال سزا نہیں ملی
وارنر کو ڈی آر ایس پر امپائر نے ایل بی دیا لیکن انہوں نے غصہ میں بیٹ اپنے پیڈ پر دے مارا،منہ سے سخت الفاظ نکالے ۔امپائرز کو بہت کچھ کہا۔