ممبئی،ڈھاکا:کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود افغان پیسر،بنگلہ دیشی کپتان کا ریٹائرمنٹ اعلان۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ پلان دے دیا،ادھر افغانستان کے کھلاڑی نے بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے سے قبل اپنیا ریٹائرمنٹ کا اعلان ٹائم فریم کے ساتھ کیا ہے۔
افغانستان کے پیس بائولر نوین الحق نے کہا ہے کہ بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد وہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کہتے ہیں کہ میں ایک ہی بار تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں،اس کے لئے چیمپئنز ٹرافی 2025 ہدف ہے،وہ کھیل کر تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔
پاکستان ٹیم بھارت پہنچ گئی،ایئرپورٹ پر حاضری ،گھٹا ماحول ،کھلاڑی سنجیدہ
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک چونکادینے والا بیان دیا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کے بعد میں کپتانی چھوڑ دوں گا،انہوں نے یہ اس وقت کہا کہ جب سینئر کھلاڑی تمیم اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور ٹیم منیجمنٹ نے انہیں جان بوجھ کر ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے سلیکٹ نہیں کیا۔فٹنس ایشو نہیں تھا۔
ورلڈکپ ٹیم سلیکشن پر بڑی سیاست،،ایک کرکٹر نے بھانڈا پھوڑدیا،دوسرے کا انتظار