| | | | | | |

ورلڈکپ ٹیم سلیکشن پر بڑی سیاست،،ایک کرکٹر نے بھانڈا پھوڑدیا،دوسرے کا انتظار

 

 

ڈھاکا ،لاہور،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ ٹیم سلیکشن پر بڑی سیاست،،ایک کرکٹر نے بھانڈا پھوڑدیا،دوسرے کا انتظار

ورلڈکپ ٹیم سلیکشن میں سیاست ۔بنگلہ دیش سے دھماکہ ہوگیا۔پاکستان سے انتظارِ ۔

تمیم اقبال نے اپنے ملکی بورڈ پر جان بوجھ کر آئی سی سی مینز ورلڈکپ اسکواڈ سے اخراج کا الزام آگیا ہے۔یوں بنگلہ دیش کرکٹ کی سیاست بیچ چوراہے پھوٹ گئی ہے۔

 

ادھر پاکستان میں نسیم شاہ کی انجری پر بھی شدید شکوک ہیں۔اب سینئرز بھی بولنے لگے ہیں کہ وہ اتنے سن فٹ نہیں تھے کہ پورا ورلڈ کپ نہ کھیل ہاتے۔انہیں سائیڈ لائن کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ان کی 2 تصاویر کی بازگشت ہے۔پہلی دبئی کی جب ان سے انجری اور پورے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا کہا گیا تو انہوں نے حیرت سے دیکھا۔یہ چہرہ کافی تھا کہ کچھ اور ہے۔

دوسری تصویر ایک ایسے موقع کی ہے جو شاید کسی خاص کو پسند نہیں تھی۔

بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے ایک دن بعد تمیم اقبال نے بی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے وقت پر فٹ ہو جاتے اور بورڈ نے جان بوجھ کر ان کے لیے ان دنوں میں سخت ماحول پیدا کیا تھا۔ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، 34 سالہ تمیم نے کہا کہ انہوں نے بی سی بی کے ایک سینئر عہدیدار کو بتایا تھا کہ جب بورڈ ایک کے بعد ایک رکاوٹ پیدا کر رہا تھا تو وہ ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل نہیں ہونا چاہتے تھے۔

بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا تھا کہ تمیم کی کمر کی مسلسل چوٹ کی وجہ سے انہیں باہر رکھا گیا تھا، اور انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے یہ فیصلہ طبی عملے کے مشورہ کے بعد کیا تھا۔

پاکستان میں بھی طبی ماہرین کی رائے پر نسیم شاہ باہر کئے گئے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *