| | | | | |

آج سے بڑی ٹیسٹ سیریز،لارڈز سج گیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقا مقابل،پاکستان کے لئے اہم

لندن،کرک اگین رپورٹ

آج سے بڑی ٹیسٹ سیریز،لارڈز سج گیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقا مقابل،پاکستان کے لئے اہم۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن  شپ کی ایک اہم ترین سیریز آج بدھ سے لارڈز کے تاریخی میدان میں شروع ہورہی ہے۔جنوبی افریقا اب تک ٹیبل پر نمبر ون ہے،اسے یہ پوزیشن بحال رکھنے کے لئے کم سے کم 2 فتوحات درکار ہونگی۔ساتھ میں دیگر امیدواروں کی پہنچ سے دور نکلنا بھی ممکن ہوسکے گا۔آسٹریلیا اس کے قریب ہے۔بھارت اور پاکستان بھی امیدوار ہیں۔

آج سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کو بڑا فائدہ نہیں دے گی ،اس لئے کہ قہ فائنل کی ریس سے پہلی ہی باہر ہے لیکن گزشتہ ایک سال کی ناکامی،رواں سیزن میں نیوزی لینڈ سے 3 اور بھارت سے ایک ٹیسٹ کی فتوحات سے اس کا جو اعتماد بحال ہوا ہے،وہ اسے جاری رکھنے کا خواہش مند ہوگا۔نئے کپتان بین سٹوکس تاحال 4 فتوحات کے ساتھ اس نئے سفر میں ناقابل شکست ہیں،ساتھ میں ان کے ہیڈ کوچ کیوی برئنڈن میک کولم بھی یہ اعزاز برقرار رکھنا چاہیں گے۔

لارڈز میں آج 17 اگست سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔انگلش ٹیم میچ کے دوران اپنے سفارتی کوڈز کا استعمال کرتی ہے،یہ بحث موجود رہی ہے لیکن پروٹیز ٹیم کے مطابق اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا،اس لئے کہ یہ جینون کرکٹ ہے۔منتطمین نے 5 ویں روز کی ٹکٹیں بچوں کے لئے 5  پائونڈز میں فروخت کی ہیں،یہ ایک اچھی روایت ہے۔

اہم ترین بات یہ ہے کہ پروٹیز کا لارڈز می  ریکارڈ  شاندار ہے،اپنے دوسرے کرکٹ جنم کے بعد 1994 سے اب تک اس نے یہاں 6  ٹیسٹ میچز میں سے 4 جیتے ہیں۔2017 میں اکلوتی شکست ہوئی تھی۔انگلینڈ کو پروٹیز کا یہ ریکارڈ پریشان کرسکتا ہے۔

انگلش بیٹر جونی بیرسٹو کو کلینڈر ایئئر میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے 6 اور جوئے روٹ کو 67 اسکور درکار ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،پاکستان کے کیا چانسز،باقیوں کا بھی جائزہ

محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرے روزکے علاوہ 3 روز بارش کی پیش گوئی ہے،جس میں پہلا دن شامل ہے،تاحال وکٹ پر گھاس موجود ہے،میچ سے پہلے غائب ہوسکتی ہے۔

پاکستان کے لئے یہ سیریز نہایت اہم ہے،اسے ہر حال میں جنوبی افریقا کی شکست بڑا فائدہ دے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *