| | | | | | |

رضوان نے امپائر کی ہوانکال دی،خوفزدہ کردیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

رضوان نے امپائر کی ہوانکال دی،خوفزدہ کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ میں رضوان نے امپائر کی ہوا نکال دی۔امپائر ہکابکا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں  کامران غلام کا کیچ فیصل اکرم کی بال پر طیب طاہر نے لیا،اس سے قبل ایک کیچ ڈرا ہوا تھا،جس کا بہت شور ہوا تھا۔اس کیچ کے بعد رضوان جوکہ وکٹ کیپنگ نہیں کررہے تھے،وہ سائیڈ  سے ہوتے امپائر کی جانب ایسے آئے کہ جیسے کیچ پکڑ رہے ہوں۔

پھر کیا تھا ،امپائر آصف یعقوب کی حالت دیکھنے لائق تھی،چہرے پر ہوائیاں اڑی تھیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ابھی گر جائیں گے،اوپر سے رضوان نے ان کی جانب دیکھنا گوارا نہیں کیا اور سائیڈ سے ہوتے مسکراتے اور کچھ بولتے آگے ہوگئے۔

خیال یہ ہے کہ رضوان نے امپائر کو یوں ڈرایا تھا کہ جیسے سامنے سے کیچ آرہا ہو اور بال امپائر کے سر پر لگ سکتی ہے،اس لئے امپائر نے بھی بچنے کی کوشش کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *