کرک اگین ورلڈکپ رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لینے کے لئے بھارتی کپتان روہت شرما حیدرآباد دکن پہنچ گئے،جہاں سے انہیں خصوصی جہاز سے احمد آباد لے جایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر تصاویر وائر ہونے لگی ہیں کہ کس طرح بھارتی کپتان بابر اعظم کا لیجنڈری جیسا استقبال کررہے ہیں،جہاز کے سٹاف نے بھی بابر اعظم کو عقیدت سے دیکھا،ان کے ساتھ تصاویر بنوائی ہیں۔
بابر اعظم کو اسلئے احمد آباد لے جایا گیا ہے کہ وہاں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلئے کپتانوں کا اجتماع ہے اور ایک تقریب ہوگی جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔
ورلڈکپ افتتاحی تقریب،کوہلی اور انوشکا نے کس بات پر معافی مانگی،ایک اور کرکٹر پہلے میچ سے باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کے سابق پیسر عرفان پٹھان کہتے ہیں کہ ورلڈکپ کیلئے بابر اعظم ایک ٹھوس بنیاد لگ رہے ہیں۔ادھر افتتاحی تقریب کے حوالہ سے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔اب کہا جارہا ہے کہ دس کپتانوں کا اجتماع ہی سمجھا جائے گا کہ یہی تقریب ہے۔اس سے قبل بڑی تقریب کا پلان کیا گیا تھا۔
ڈیل اسٹین نے روہت شرما کو وارننگ جاری کی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا سامنا ذرا دھیان سے کرنا ہوگا،کیونکہ وہ ان کو گھیرلیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی مالشی بن گئے،کس کے مزے
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے ٹکٹوں کے حوالہ سے ہمیں تنگ مت کریں،ہم سے امیدیں بھی مت رکھیں۔انہوں نے وارننگ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ پہلے اپنے گھر میں رکیں اور وہاں سے بیٹھ کر لطف اٹھائیں۔
نسیم شاہ کہاں،آپریشن یا علاج مکمل،کب واپسی
نیوزی لینڈ کے ٹام سائوتھی بھی آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے میچ سے باہر ہیں۔وہ دستیاب نہیں ہیں۔کین ولیمسن پہلے ہی انگلینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہیں۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ کل شیڈول ہے جو احمد آباد میں کھیلاجائے گا۔
بابرا عظم کی تعظیم عظمت میں بدل گئی،افتخار کے فرمودات،دیگر خبریں