| | | | | | | | | |

بابرا عظم کی تعظیم عظمت میں بدل گئی،افتخار کے فرمودات،دیگر خبریں

بابرا عظم کی تعظیم عظمت میں بدل گئی،افتخار کے فرمودات،،دیگر خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ حیدرآباد دکن،پاکستانی کپتان بابر اعظم کا سابق مینٹور آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کو بڑی عزت دینا انٹرنیشنل میڈیا کی ٹاپ سٹوری بن گیا ہے۔لکھا جارہا ہے کہ دنیا کا نمبر ون بیٹر اور کلاسیکل بیٹر بابرا عظم اپنے سینئر کا کس انداز میں احترام کررہا ہے۔کئی گھنٹے قبل تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھیں جو اب پھیل چکی ہیں۔

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابرا عظم نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وارم اپ میچکا مقصد صرف جیتنا نہیں تھا،اپنے بنچ کو آزمانا اور اپنی طاقت کا توازن کرنا،ساتھ میں پچز اور میدان و کنڈیشنز کو سمجھنا تھا۔ہم یہاں حیدرآباد میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

میتھیو ہیڈن نے دوران کمنٹری پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور اسلام کی بات کردی،متعدد اہم خبریں ساتھ

آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ اننگ کھیلنے والے افتخار احمد نے کہا ہے کہ مثبت سوچ اور آزادی کے ساتھ بیٹنگ اس اننگ کی بنیاد بنی جو آگے بھی کام آئے گی۔

ویرات کوہلی نے ٹیم جوائن کرلی ہے۔آج 4 اکتوبر کو ورلڈکپ کے کپتانوں کا گٹھ جوڑ بھی ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *