| | | | | | | | | | | |

روہت شرما نے بڑی کمزوری بتادی،ورلڈکپ میں خطرہ،بابر اعظم کا نیارول،قومی کرکٹرزمیں شرط،جوڑے کی انجانے کی تصاویر

 

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

روہت شرما نے بڑی کمزوری بتادی،ورلڈکپ میں خطرہ،بابر اعظم کا نیارول،قومی کرکٹرزمیں شرط،جوڑے کی انجانے کی تصاویر۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے نیوزی لینڈ کے سپر اسٹار بیٹر کین ولیمسن بہت جذباتی ہیں۔کہتے ہیں کہ ابھی تک مکمل فٹ تو نہیں ہوسکا لیکن جتنی بہتری ہے،اس سے امید ہے کہ میں کھیلنے کے قابل ہونگا۔کین ولیمسن نے پریکٹس تو کب کی شروع کردی ہے لیکن فٹنس مسائل موجود ہیں۔یہ طےہے کہ وہ کیوی اسکواڈ کا حصہ بن کر بھارت جائیں گے۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ون ڈے ٹیم کی ایک بڑی کمزوری بتادی ہے،جس سے انہیں ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں مسائل ہونگے۔مخالف ٹیمیں اس نفسیاتی خوف کا فائدہ اٹھائیں گی۔روہت کہتے ہیں کہ ایک عرصہ سے ہمیں نمبر 4 بیٹر پر مسائل ہیں۔یہ ایک ایسی بحث ہے جو 2019 کے ورلڈ کپ سے پہلے اور بعد میں طے نہیں ہوئی تھی، اور اس میں بھارت کے نمبر ون ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ 2023 ورلڈ کپ میں بھی 4 معمہ ہوگا۔ ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے دو ماہ سے بھی کم وقت سے پہلے تشویش کا باعث یہ ہے کہ کس طرح یوراج سنگھ کے بعد نمبر 4 کے لیے کسے سیٹ کیاجائے۔اب سری یاس ایئر اور کےایل راہول سے امیدیں ہیں جو انجریز سے نجات کے بعد واپسی کریں گے۔

پی سی بی اور شاہ نواز دھانی آمنے سامنے،لیگل ایکشن شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایل پی ایل میں سنچری کے بعدسے تو جیسےچھائے ہیں۔لنکا پریمیئر لیگ اکائونٹس بھی انہیں اہمیت دیتے ہیں۔ایسے ہی ایک منظر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ کس طرح سری لنکا کے پلیئرز کو ایک بڑے اور لیجنڈری پلیئر کی طرح ٹپس دے رہے ہیں۔

انگلینڈ میں جاری دی ہنڈرڈ ایونٹ کے دوران حارث رئوف اور شاہین شاہ آفریدی نے شاداب خان سے شرط جیت لی،کیونکہ شاداب خان کی ٹیم کو میچ میں شکست ہوئی۔میچ کے بعد تینوں نے وسط میدان میں خوب مذاق کیا اوردلچسپ باتیں کیں۔

ایشیا کپ اور افغانستان ون ڈے سیریز, پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار ویرات کوہلی سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹا گرام سے زیادہ کمانے والے کرکٹر بن گئے ہیں،ان کی ایک پوسٹ سے انہیں کروڑوں روپے کی آمدنی ہورہی ہے۔اعدادوشمار آگئے ہیں۔وہ دنیا میں اس پلیٹ فارم سے زیادہ کمانے میں 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پی سی بی کےلیگل ایکشن خوف سے پاکستانی پیسر شاہ نواز دھانی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے اپنی پوسٹ ڈیلٹ کردی ہے اور اس میں انہوں نے سلیکٹرز سمیت سب کو دھویا تھا۔پی سی بی ان کے متعلق آج فیصلہ کرےگا۔

کرکٹ کی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ چکی ہے ۔میچز 22 اگست سے کھیلے جائیں گے۔

ایک فوٹوگرافر نیویارک میں ایک خوبصورت آسٹریلوی جوڑے کی مفت فوٹو شوٹ کرنے کے بعد کرکٹ شائقین میں وائرل ہو گیا، یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ کرکٹ اسٹار مارکس اسٹونیس کی تصاویر لے رہا ہے۔کرکٹر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گھوم رہا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *