| | | |

روہت شرما نے کپتانی چھین لی،کپتان پانڈیا کو بائونڈری پر بھیج کر بدلہ چکادیا

حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ

روہت شرما نے کپتانی چھین لی،کپتان پانڈیا کو بائونڈری پر بھیج کر بدلہ چکادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024 میں بھارت کے موجودہ ٹیسٹ کپتان روہت شرما اور موجودہ ممبئی انڈینز کپتان ہردک پانڈیا میں کھلم کھلا لڑائی چل رہی ہے۔روہت شرما جو کہ اس بار کپتانی سے معزول کئے گئے ہیں اور ان کی جگہ ہردک پانڈیا قیادت کرہے ہیں نے اس بار کپتان کو بائونڈری لائن پر بھیج کر گزشتہ میچ کا بدلہ چکا دیا۔

روہت شرما نے بدلہ لے لیا،بیچ میدان میں کپتان ہاردک پانڈیا کو کیا سنایا

حیدر آباد کے ہائی سکورنگ میچ میں ممئی انڈینز کو سن رائزرز سے 277 رنزکی ریکارڈ مار پڑی،پھر وہ24 بھی کرگئے لیکن سن رائزرز حیدرآباد 31 رنز سے جیت گئے۔روہت شرما اور ہاردک پانڈیا نےؤ آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی اننگز کے دوران کردار تبدیل کیے، سابق کپتان نے نئے کپتان کو ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما  کے لاٹھی چارج کے درمیان باؤنڈری پر بھیج دیا۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرز کے ٹاپ آرڈر کی کچھ وحشیانہ بلے بازی سے ممبئی انڈینز پر حملہ ہوا۔ ہیڈ نے ساتھی اوپنر میانک اگروال کے ساتھ 45 رنز کی شراکت قائم کی، بعد میں ہیڈ نے 24 گیندوں پر 62 رنز بنا ئے۔اس وقت ممبئی انڈینز کافی پریشانی میں تھی، صرف 11 اوورز کے بعد اسکور 161-3 تھا۔ ممبئی کے کپتان کے طور پر اپنے دوسرے ہی کھیل میں پانڈیا کی حکمت عملی سوال میں آگئی، جس نے 13ویں سے پہلے صرف ایک اوور کے لیے جسپریت بمراہ کو  کال کیا۔روہت شرما افراتفری کے درمیان میدان پر کپتانی  چھینتے  نظر آئے۔ وہ میدان کو منظم کرتے ہوئے اور پانڈیا کو باؤنڈری  پر بھیجتے ہوئے دیکھے گئے۔ پہلے میچ میں پانڈیا کا روہت کو میدان میں گھمانے کا کلپ وائرل ہوا تھا۔

ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا نے روہت شرماپر حکم چلادیا،ٹیم ہارگئی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *