سڈنی،کرک اگین رپورٹ
صائم ایوب پاکستان پر 5 رنز کا جرمانہ پڑواتے پڑواتے رہ گئے۔کرکٹ کی ایک اور تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن فیلڈنگ کے دوران پاکستان کو 5 رنزکا جرمانہ پڑواتے پڑواتے رہ گئے۔اچھا ہوا،ورنی ناکام بیٹنگ اور ڈراپ کیچز ان کیلئے مشکلات کا سبب بنتے۔
واقعہ آسٹریلوی اننگز کے 65 ویں اوور کی دوسری گیند پر پیش آیا،جب اسٹیو اسمتھ نے ساجد خان کو کور کے اوپر مارا، جس کے بعد ایوب نے گیند کا پیچھا کیا۔
سڈنی ٹیسٹ میں انمول سین،آسٹریلیا10 رنزمیں 5 وکٹ گنواکر آئوٹ،پاکستان کی برتری،بیلز تبدیلی،گنج بوسہ
ایوب نے گیند کو روکنے کے لیے چھلانگ لگائی لیکن ایسا کرتے ہوئے گیند ان کی ٹوپی سے ٹکرا گئی۔ عام طور پر جب گیند آؤٹ فیلڈ میں کیپ یا ہیلمٹ سے ٹکراتی ہے تو ٹیموں کو پانچ رنز کا جرمانہ دیا جاتا ہے۔ لیکن ایوب کے لیے ایسا نہیں تھا،اس کی وجہ یہ تھی کہ غلطی سے گیند ایوب کی ٹوپی سے لگ گئی۔ اگر ایوب کے سلائیڈ ڈالنے سےپہلے کیپ آؤٹ فیلڈ میں گرجاتیی تو پاکستان کو پانچ پنالٹی رنزپڑتے۔
باقی واقعہ میں وہ انجری سے بچ گئے۔