بلاوایو،کرک اگین رپورٹ۔صائم ایوب کی زمبابوے کیخلاف جارحیت سے پر ناقابل یقین سنچری،پاکستان نے سیریز برابر کردی،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بے بی زمبابوے کے خلاف پہلی شکست کا بدلہ چکادیا۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں 10 وکٹوں کی جیت کے ساتھ حساب ایک ایک سے برابرکیاہے اور اب سیریز کا فیصلہ جمعرات 28 نومبر کے فیصلہ کن میچ میں ہوگا۔آج کی فتح کے ہیرو ابرار احمد اور صائم ایوب تھے۔دونوں ممالک کے درمیان یہ 15 ویں باہمی ون ڈے سیریز ہے،پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار زمبابوے سے شکست کا خطرہ ٹال دیا ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوا،ابھی باقی ہے،اس کیلئے تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے جیتناضروری ہوگا۔اب تک کھیلی گئی 14 باہمی سیریز میں پاکستان 13 میں کامیاب ہوا۔1995 کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے32.3 اوورز میں صرف 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے ہدف 19ویں اوور میں مکمل کیا۔زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ آج کچھ زیادہ بہتر نہیں رہااور اس کی پوری ٹیم پاکستان کیلئے صرف 146 رنزکا ہدف ہی سیٹ کرسکی ہے۔
زمبابوے کے معروف پلیئرز اور اس کے سکندر رضا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے۔ڈیون میئر نے 33 رنز بنائے۔کریگ ایرون نے 18 رنز بنائے ۔سین ولیمز نے 31،سکندر رضا نے 17 رنز کئے۔
پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے8 اوورز میں 33 رنز دے کر چار اور سلمان علی آغا نے7 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں پاکستان نے اس بار زمبابوین بائولرز پر اٹیکنگ آغاز کیا۔دونوں اوپنرز صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق نے جارحیت دکھائی۔صائم ایوب نے تو 32 بالز پر ہاف سنچری مکمل کی،اس کیلئے انہوں نے چھکالگایا9 چوکوں اور ایک چھکے می مدد سے انہوں نے ہاف سنچری مکمل کی۔پاکستان نے 14ویں اوور میں 100 رنز مکمل کئے۔اس کے بعد کام مزید آسان ہوا۔
اپنے کیریئر کا چھٹا ون ڈے کھیلنے والے صائم ایوب نے پہلی سنچری کیلئے ایسی کوشش کی جو عام طورپر 146 رنزکے ہدف میں نہیں ہوتی،انہوں نے چارج اپنے ہاتھ میں رکھا۔دوسرے اوپنرعبداللہ شفیق نے یہ محسوس کرکے سست بیٹنگ کی۔صائم ایوب نے 53 بالز پر اپنی پہلی سنچری مکمل کی،فاسٹ سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔انہوں نے16 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے یہ اعزاز حاصل کیا۔پاکستان نے 146 رنز کا ہدف صرف 18.2 اوورز میں مکمل کرکے 10 وکٹوں کی باوقار جیت نام کی ہے۔عبداللہ شفیق 32 اور صائم ایوب113 پر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان 5 ویں بار 10 وکٹ اور دوسری بار زمبابوے کے خلاف 10 وکٹ سے جیتا ہے۔