کرک اگین کرکٹ رائونڈاپ
دوسرا ٹیسٹ شروع،پی ایس ایل8 لاہور،پنڈی میچزکا رات گئے فیصلہ،آج کا میچ،بابر کی وضاحت،بھارت باہر۔ کیویزکی پہلے بائولنگ،ٹی20 ورلڈکپ سے بھارت باہر،پی ایس ایل میں آج کا میچ،بیٹ پھینکنے کی وصاحت بابر نے کردی۔آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی خواتین ٹیم جیتا ہوا میچ ہارگئیں۔6 کا مطلوبہ رن ریٹ۔6 اوورز باقی 6 وکٹیں ہاتھ میں۔پھر بھی کینگروز خواتین نے حواس قابو میں رکھے۔بھارتی خواتین ہاتھ پائوں پھول جانے کے باعث صرف 5 رنز سے ہارکرایونٹ سے باہر ہوگئیں۔آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ایک بار پھر فائنل میں قدم رکھ دیئے ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی پریس کانفرنس جارحانہ موڈ میں کرتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ ہارنے کے بعد انہوں نے سٹرائیک ریٹ پر اپنا دفاع کیا۔ساتھ میں کہا کہ کیا وہ 300 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلنا شروع کردیں،ایک صحافی کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ آپ نے تو ہمیں جتواہی دیا ہے۔اننگ کے اختتام پر بیٹ پھینکنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹ ٹوٹ گیا تھا،اس لئے پھینکا تھا۔
پی ایس ایل8 ہچکولے کھانے لگی،لاہور اور راولپنڈی کے میچز شفٹ ،فرنچائز برہم،اصل وجہ
پی ایس ایل 8 میں آج جمعہ24 فروری 2023 کو بھی ایک ہی میچ کھیلاجائے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو 24 گھنٹوں میں مسلسل دوسرا میچ کھیلنا ہوگا،آج اس کی مقابل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے،جو خود ناکامیوں میں گھری ہے۔
پی ایس ایل 8 کے میچزکے کراچی شفٹ کئے جانے کی مبینہ خبروں کے تناظر میں ایک اہم نیوز رات گئے یہ موصول ہوئی ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے میچزشیڈول کے مطاہق ہی ہونگے۔پنجاب حکومت اور پی سی بی میں 450 ملین روپے اخراجات کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرلیا گیاہے۔رسمی اعلان آج جمعہ دوپہر کے بعد ایک اجلاس کے فوری بعد ہوگا۔
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی ایم سی سی نے مینکڈ رون آئوٹ ،بائولر کی جانب سے بال ڈالنے سے قبل تک کریز چھوڑے جانے پر نان سٹرائیک اینڈ بیٹر کو رن آئوٹ کئے جانے کے سابقہ فیصلہ کی توثیق کردی ہے۔جمعرات کو کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس طرح کے رن آئوٹ سے بچنا بیٹر کی ذمہ داری ہے،ایسے ہی جیسا کہ وہ بولڈ یا ایل بی سے بچتا ہے۔
زلمی کی اننگ فسانہ،بابر اعظم نے پچ پر بیٹ دے مارا
ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم سائوتھی نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔یوں انگلش ٹیم دوسرے وآخری ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرے گی۔