| | | | | |

زلمی کی اننگ فسانہ،بابر اعظم نے پچ پر بیٹ دے مارا

 

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

زلمی کی اننگ فسانہ،بابر اعظم نے پچ پر بیٹ دے مارا

بابر اعظم 75 رنز کی اننگ کھیل کر بھی نالاں،اپنا بیٹ وکٹ پر پھینک مارا۔یہ واقعہ نیشنل بنک ایرینا میں پی ایس ایل 8 کے میچ میں اس وقت پیش آیا جب پشاور زلمی نے اپنی اننگ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 156 اسکور کے ساتھ تمام کی۔

سات اوورز سے بھی کم میں 76 رنز کا شاندار آغاز لینے والی ٹیم کی پہلی وکٹ گرنے کی دیر تھی کہ لائن لگ گئی۔اوپنر محمد حارث 40 رنز بناکر گئے تو اس میچ سے واپسی کرنے والے حسن علی زلمی کے بیٹرز پر برس پڑے۔

داشن سناکا 11 کرسکے۔پھر بعد والے ڈبل فیگر میں بھی نہ گئے۔کپتان بابر اعظم 58 بالز پر 75 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ گئے۔آخری بال کے بعد بابر نے پہلے غصہ سے اپنے بیٹ کی جانب دیکھا اور پھر اسے وکٹ پر دے مارا ،چند لمحوں بعد انہوں نے واپس اٹھایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی 35 رنز دے کر 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *