بنگلورو،کرک اگین رپورٹ۔آئی پی ایل 2025 کے پہلے میچ میں ہی سکیورٹی بھرم بکھرگیا،فین کوہلی کے سرپر،آر سی بی کامیاب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ رائل چیلنجرز بنگلورو نے جیت لیا،ویرات کوہلی کی کمال ذہانت بھری اننگ،ناٹ آئوٹ بھی رہے۔
ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔میزبان ٹیم نے 8 وکٹ پر 174 رنزبنائے۔کپتان اجنکا رہانے 56 اور سنیل نارائن 44 رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔کرنل پانڈیا نے 3 اور ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں رائل چیلنجرزبنگلورو نے فل سالٹ اور ویرات کوہلی کی مدد سے 95 رنزکا سٹینڈ لیا،چکرورتی نے یہاں بریک تھرودیا اور فل سالٹ جو 31 بالز پر 56 کرچکے تھے،ان کا شکار بنے۔ویرات کوہلی بھی اوپنر آئے تھے لیکن انہوں نے ذہانت سے اچھی اننگ کھیلی اور3 وکٹ گرنے کے باوجود ففٹی مکمل کی۔36 بالز پر 59 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔ہدف 22 بالز قبل مکمل ہوا۔کامیابی 7 وکٹ سے نام کی۔
میچ کی خاص بات یہ تھی کہ آئی پی ایل 2025 کے پہلے میچ میں سکیورٹی خلاف ورزی ہوئی اور ایک فین پچ پر ملنے کوہلی کے پاس جاپہنچے،اچھا خاصا ہنگامہ ہوا،سکیورٹی آفیسرز باہر لے گئے۔