جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ۔انٹرنیشنل کرکٹ سٹیبلشمنٹ کو بھی دیکھیں،ڈرگ یافتہ ربادا فوری اہل،ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلیں گے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اب آپ کو کرکٹ کی طاقت کا بتاتے ہیں۔ آپ نے پاکستان میں طاقت دیکھی ہوگی، کرکٹ میں بھی اس کی جھلک نظر آئی ،ایک بڑا کرکٹر شکار ہے ۔عوام ایک طرف ہے۔ اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپ کو ایک طاقت دکھاتے ہیں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر کا گیسو ربادا پکڑے گئے ۔ منشیات کا استعمال ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اچانک آئی پی ایل چھوڑا۔ بھارت سے باہر نکل گئے۔ٹیم نے پریس ریلیز میں کہا نجی وجوہات۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے خاموشی اختیار کی ۔
کیا ہوا، کسی کو نہیں پتہ ۔چار روز قبل کا پریس نوٹ سامنےآیا ،اس میں اعتراف کیا اور ربادا نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ میں ٹی ٹونٹی لیگ جسے ساؤتھ افریقہ ٹی ٹونٹی لیگ کہتے ہیں اس میں ان کا ڈوٹ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔بڑا اچھا لفظ استعمال کیا کہ ایک ایسی دوا استعمال کر لی جو طاقت کے لیے تو نہیں تھی لیکن مزے لینے کے لیے تھی إیں اس پر شرمندہ ہوں،معطلی کی سزا کاٹ رہا ہوں۔ کرکٹ جنوبی افریقہ ،بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کی فرنچائز نے خاموشی سے انہیں بھیجا ۔انڈر ٹیبل ایک ماہ کی سزا سنائی اور اب ان کی سزا بھی ختم ہوگئی۔
اعلان ہو گیا کہ وہ اگلے ماہ لارڈز میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چییمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
کیا کبھی ایسا ہوا ہے۔ پاکستان جیسے ممالک میں ایسے کرکٹر چھ مہینے تو میڈیا ٹرائل پہ ہوتے ہیں اور چھ مہینے کرکٹ سے باہر ہوتے ہیں اگلے چھ مہینے منہ چھپاتے پھرتے ہیں کہ منہ کیسے دکھائیں گے اور اسکے اگلے چھ مہینے میں ان کی جگہ خالی ہو جاتی ہے۔ یہ ہے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیببلشمنٹ ۔سمجھ آتی ہے تو سمجھیں، نہیں آتی تو نہ سمجھیں۔