برسبین،کرک اگین رپورٹ۔برسبین ٹیسٹ میں سنسنی خیزی،آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں ڈرامہ،بارش کے سبب کھیل ڈرا کی جانب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ برسبین ٹیسٹ میں بارش کے دوران کھیل کے آخری روز کافی ڈرامے ہوئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم جس نے 252 رنز 9 وکٹ سے اننگ شروع کی۔ اس کی اننگ جلد ہی 260 رنز پر سمٹ گئی، لیکن اس کے بعد پھر بارش ہوئی اور پھر جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو آسٹریلیا کے کھلاڑی اس طرح کھیلتے نظر آئے جیسے ٹی 20 میچ کھیلتے ہوں ۔ان کی وکٹیں تیزی سے گریں۔89 رنز بنا کر ان کے 7 کھلاڑی آؤٹ اؤٹ ہو گئے۔ یوں انہوں نے اننگ ڈکلیئر کر دی اور بھارت کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا ۔ 55 اوورز تھے ۔اس کے ساتھ ہی بھارت کی طرف سے دوسری اننگ بمرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد سراج نے دو وکٹیں لیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریول ہیڈ نے 17 رنز کیے اور ایلیکس کیری 19 رنز،پیٹ کمز نے 10 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ ٹاپ آرڈرز کے چار کھلاڑی ڈبل فگر میں نہیں جا سکے تو یہاں تھوڑی سی سنسنی خیزی پیدا ہوئی اور پھر آسٹریلیا نے میچ کو دلچسپ بنانے کی کوشش کی ۔
بھارتی اننگز کے ابھی دو اوورز ہوئے تھے کہ کم روشنی کے سبب کھیل روگ دیا گیا اور پھر چائے کا وقفہ بھی کر دیا گیا اور اس کے بعد کھیل تاخیر کا شکار تھا۔
Add A Comment