سیریز میں واپسی کا چیلنج،پاکستانی خواتین کا دوسرا ٹی 20 آج،پروٹیز پراعتماد
| | | | |

سیریز میں واپسی کا چیلنج،پاکستانی خواتین کا دوسرا ٹی 20 آج،پروٹیز پراعتماد

ملتان،کرک اگین رپورٹ

سیریز میں واپسی کا چیلنج،پاکستانی خواتین کا دوسرا ٹی 20 آج،پروٹیز پراعتماد۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کا دوسرا میچ آج 18 ستمبر 2024 بروز بدھ شام 7 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔پاکستان کی خواتین ٹیم سیریز میں خسارے میں ہے اور بچانے کیلئے جیت ضروری ہے۔دونوں ٹیموں کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا لیکن میزبان پاکستان کو زیادہ نقصان ہوا۔

پاکستانی ویمنز ٹیم پروٹیز کے سامنے چوکرز بن گئی،پہلے میچ میں شکست

یہ الگ بات ہے کہ بعد میں مڈل آرڈر میں  پاکستانی کھلاڑیوں نے جان ماری۔عالیہ ریاض نے کمال ففٹی بنائی تھی تو اس کی وجہ سے  جہاں پاکستان صرف 10 رنزکے کم مارجن سے ہارا تھا۔وہاں بہرحال ٹیم، نے کرنٹ دکھایا تھا۔یہ ایک اچھی نیوز ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جان ماری ۔میچ میں واپسی کی۔132 رنز پھر بھی بھاری پڑے۔ہوم گرائونڈ میں شکست ہضم نہیں ہوتی،پھر اوپر سے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی تیاری ہے۔یوں پاکستان کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ میچ ہونا ہے۔برقی قمقموں کی روشنی میں رنگدار میچ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *