کولمبو،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کا متنازعہ مینکڈ رن آئوٹ پر پہلی بار رد عمل آگیا ہے۔افغانستان کے خلاف سیریز کے اختتام پر انہوں نے بتایا ہے کہ
ہمیں وہی ماننا چاہیے جو قانون میں ہے۔ اگرچہ ہم نے محسوس کیا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، لیکن یہ قانون کے اندر ہے۔ دونوں ٹیمیں جیتنے کے لیے گراؤنڈ میں آتی ہیں اور جو میدان میں ہوتا ہے وہ میدان میں ہی رہتا ہے۔ شائقین اس جھگڑے اور دشمنی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
مینکڈ رن آئوٹ کے باوجودافغانستان کی تمام کوششیں ناکام،نسیم شاہ نے پھر فتح چھین لی
سیریز کے دوسرے میچ میں 48 رنزپر کھیلنے والے شاداب خان کو افغان بائولر فضل حق فاروقی نے نان سٹرائیکر اینڈ پر کریز چھوڑنے کی پاداش میں اپنے بائولنگ ایکشن کے وقت رن آئوٹ کیا تھا،جسے کرکٹ اصطلاح میں مانکڈ رن آئوٹ کہتے ہیں اور یہ قانون میں ٹھیک آئوٹ ہے۔
درد سے کراہتے رحمان اللہ گرباز کو دیکھے بغیر شاہین پویلین روانہ،ناراضگی واضح