راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10 میں زبردستی کی ہیٹ ٹرک کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے احمقانہ ریویو لے لیا،امپائر حیران،بائولر کے قہقہے اور بیٹر شاہین آفریدی ناخوش۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے شدید مشکلات کا شکار رہی۔ ایسا ہی ایک لمحہ اس وقت آیا جب ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر بولنگ کرنے آئے انہوں نے ایک اوور میں ایک رنز دے کر دونوں وکٹیں اوپر تلے لیں۔ پہلے انہوں نے جہاں داد خان کو کیچ کروایا اور اس کے بعد ڈیوڈ ویزا کو کلین بولڈ کیا ۔دونوں صفر پر گئے۔ اگلی ہی بال ان کی ہیٹ ٹرک بال تھی ۔سامنے کھیلنے کے لیے شاہین آفریدی موجود تھے۔ انہوں نے تیز یارکر کو سیدھے بیٹ کے ساتھ روکا ۔وکٹ کیپر اپیل کرتے ہیں بولر نے کوئی دلچسپی نہیں لی۔ شاداب خان نے اس پر ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔ امپائر مسکرا پڑے اور حیران بھی ہوئے۔ جیسن ہولڈر کی کوئی دلچسپی زیادہ نہ تھی۔ البتہ بیٹر شاہین شاہ آفریدی شدید غصے میں نظر ائے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اسلام اباد کے خلاف ٹاس ہارنے کی پاداش میں پہلے کھیلتے ہوئے شدید مشکلات کا شکار ہے اور سولویں اوور میں اس نے سات وکٹیں کھو دی تھیں اور 99 سکور تھا۔ریویو ضائع گیا۔