| | | | |

شاداب خان کا دھماکے دار ٹکرائو،زخمی،میچ 10 منٹ رکا رہا

ہوو،کرک اگین رپورٹ

شاداب خان کا دھماکے دار ٹکرائو،زخمی،میچ 10 منٹ رکا رہا۔پاکستانی آل رائونڈر شاداب خان ان فٹ ہوگئے۔پاکستانی ٹیم کی طرح کھیلنے والے اسٹائل میں انہوں نے انگلینڈ میں ٹی 20  میچ کھیلا،سسیکس کائونٹی کے لئے یہ ڈیبیو میچ تھا۔لیگ اسپنر آل رائونڈر شاداب خان  سمرسیٹ کے کھلاڑی ٹام کیڈمور کا کیچ لینے کے چکرمیں ساتھی فیلڈر نتھن اینڈریو سے ٹکراگئے۔

واقعہ اتنا دھماکے دار تھا کہ پوری ٹیم دونوں کھلاڑیوں کے ارد گرد جمع ہوگئی۔ساتھی کھلاڑی دیکھتے رہے اور میچ امپائرز بھی پاس آگئے۔یوں میچ 10 منٹ کے قریب رکا رہا ہے۔

اس کے بعد جب میچ شروع ہوا تو شاداب خان کو باہر لے جایا گیا۔بعد میں کوچنگ اسٹاف کے ایک ممبر نے بتایا ہے کہ شاداب واپسی نہیں کرسکے۔گردن میں چوٹ لگی ہے،سیریس تو نہیں ہے لیکن آرام ضروری تھا۔مزید ٹیسٹ آج لئے جائیں گے۔

ٹی 20 بلاسٹ،پاکستان کے 7 کھلاڑی ایک ہی روز ناکام،کیسے

جیسا کہ کرک اگین پہلے بھی رپورٹ کرچکا تھا کہ سسیکس 5 وکٹسے میچ ہارگئی ہے اور شاداب خان انجری کی وجہ سے بال کرنے نہ آئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *