| | | | |

ٹی 20 بلاسٹ،پاکستان کے 7 کھلاڑی ایک ہی روز ناکام،کیسے

لندن،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 بلاسٹ،پاکستان کے 7 کھلاڑی ایک ہی روز ناکام،کیسے۔ٹی 20 بلاسٹ کے ایک میچ میں پاکستانی پیسر نسیم شاہ ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں۔ان کی ٹیم لیسٹرشائر نے 7 وکٹ پر 166 اسکور بنائے۔نسیم شاہ کی باری نہ آئی۔جواب میں برمنگھم بیئرز نے 15 بالز قبل 5 وکٹ پر ہدف پورا کیا اور نسیم شاہ کو 4 اوورز میں 34 رنزپڑے۔کوئی وکٹ نہ ملی،پہلے میچ میں بھی یہی ہوا تھا۔یوں وہ تاحال اس سیزن کی پہلی وکٹ بھی نہ لے سکے۔

ہوو میں سسیکس نےسمرسیٹ کے خلاف8 وکٹ پر 183 اسکور کئے۔شاداب خان 9 کے مہمان تھے۔جواب میں سمرسیٹ نے ہدف آسانی سے مکمل کرلیا۔شاداب خان بائولنگ نہ کرسکے،ان کو معمولی انجری ہے۔

سائوتھمپٹن میں ہمپشائر نے مڈل سیکس کو 8 وکٹ سے ہرادیا،ناٹنگھم میں ناٹنگھم شائر نے ڈربی شائر کو 4 وکٹ سے ہرادیا۔ناکام ٹیم کے حیدر علی ایک رن کرسکے۔6 وکٹ پر 178 اسکور بنے۔شاہین شاہ آفریدی نے  21 رنزدے کر ایک وکٹ لی۔جواب میں نارتھمپٹن شائر نے 6 وکٹ پر ہدف پورا کیا،ادھر سے زمان خان کو 30 رنزکے عوض ایک وکٹ ملی۔

ووسٹر میں یارک شائر نے9 وکٹ پر 175 اسکور کئے۔شان مسعود 31 رنزبناسک۔اسامہ  میرکووکٹ نہ ملی۔جواب میں ووسٹر شائر نے 8 وکٹ پر اسکور پوراکیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *