| | | | | | | | | | |

شاداب خان کا اہم بیان،حارث آسٹریلیا روانہ،ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ شروع،رضوان کا رد عمل

کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس ہوگیا ہے اور انگلینڈ نے پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سرویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں  میزبان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ شروع ہوگئی ہے۔5 رنزپر4 آئوٹ ہیں۔8 اوورز کا کھیل ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کل بنگلہ دیش کے 172 رنزکے جواب میں 55 رنز 5 وکٹ پر اپنی اننگ دوبارہ شروع کرے گی،کیوی ٹیم مشکل میں ہے۔کین ولیمسن کی وکٹ اور بنگلہ دیشی فیلڈر کا کیچ اس وقت شہ سرخیوں میں ہے۔

قومی فاسٹ باولر حارث روف بگ بیش لیگ کھیلنے کے لئے اسلام آباد سے براستہ دوحا آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں 7 سے 28 دسمبر تک حارث روف بگ بیش کھیلیں گے

پاکستان کے محمد رضوان نے آسٹریلیا میں کہا ہے کہ سرفراز احمد کی ٹیسٹ پرفارمنس میرے سے اچھی ہے۔وہ پہلی چوائس ہیں تو مجھے خوشی ہے۔

شاداب خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان کیلئے ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ مطلب تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں،اس لئے میں نے بگ بیش لیگ بھی چھوڑدی ہے۔میں ایک روز تینوں فارمیٹ میں ایکشن میں ہوں گا۔کھیلتا رہوں گا۔

چند دن پہلے سندھ پریمیئر لیگ کا اعلان ہوا تھا،اب رپورٹس کے مطابق اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *