کراچی،کرک اگین رپورٹ
شاداب کی بیٹ سے حسنین کو گرانے کی کوشش،سرفراز کا تھپڑ،نسیم شاہ کے نازیبا الفاظ۔شاداب خان اپنی شرارتوں سے باز نہیں آئے اور نسیم شاہ اپنے غصہ پر قابو نہ پاسکے۔پی ایس ایل 8 کے جمعہ کے میچ میں کچھگرما گرم اور کچھ ہنسی مذاق والا موڈ دکھائی دیا۔شادب خان جس وقت بیٹنگ کررہے تھے،رنز مکمل کرنے کیلئے سٹرائیک اینڈ کی جانب دوڑے تو ان کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے بائولر محمد حسنین بھی بھاگے۔وکٹ کے قریب پہنچ کر انہوں نے اپنے بیٹ سے حسنین کا راستہ روکنے بلکہ ایک قسم کا اسےبیٹ اڑاکر گرانے کی کوشش کی۔ایسے میں وکٹ کیپر جو بھاگے آرہے تھے انہوں نے شاداب خان کو تھپڑ مارنے کا شارہ کیا،جسے انہوں نے مشکراتے ہوئے سائیڈ پر ہونے کی کوشش کی۔
رمیز نے شعیب اختر کی پتلون اتاردی،برینڈ سے پہلے انسان بنیں،چیئرمین کیلئے بی اے تو کرو
ادھر اسلام آباد کے اعظم خان جس وقت لاٹھی چارج کررہے تھے تو ایک موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ آپے سے باہر ہوگئے۔انہوں نے غصہ میں بال وکٹ پر دے ماری،یہی نہیں اپنی کیپ منہ کے قریب کرکے ایک نازیبا لفاظ بولا۔غصہ میں ٹانگیں بھی گھمائیں۔
پی ایس ایل 8 میں اس قسم کے مناظر ہر میچ میں دیکھنے کو مل رہے ہیں لیکن کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔گلیڈی ایٹرزکو اس میچ میں 63 رنز سے شکست ہوئی ہے۔اعظم خان 97 رنزبناکر پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔