لاہور ،پی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو میلبورن میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کے دوران ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے عجیب انداز میں انجری میں جانے کے بعد دو ہفتے کی بحالی کا مشورہ دیا گیا ہے۔
شاہین کا رسک گلے پڑگیا،انجری پہلے سے بڑھ گئی،ہسپتال لے جانے کا فیصلہ
ٹیم کی پاکستان روانگی سے قبل پیر کی صبح کیے گئے اسکین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انجری کے کوئی آثار نہیں ہیں اور گھٹنے میں تکلیف لینڈنگ کے دوران زبردستی موڑنے کی وجہ سے ہوئی۔
پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو اور آسٹریلوی گھٹنے کے ماہر ڈاکٹر پیٹر ڈی الیسنڈرو کے درمیان اسکینز پر بات ہوئی اور یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ کوئی چوٹ نہیں آئی۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ان کے حوصلہ بلند ہیں۔
شاہین پاکستان واپسی کے چند دنوں بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بحالی اور کنڈیشنگ پروگرام سے گزریں گے جو ان کے گھٹنے کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
شاہین کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی چیمپئن فاسٹ باؤلر کے بحالی پروگرام کی کامیاب تکمیل اور طبی عملے کی طرف سے آگے بڑھنے سے مشروط ہوگی