لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کھلاڑیوں نے بابر اعظم کی کپتانی کے لئے مہم چلادی ہے،ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پبلک مقامات پر ہونے والی تقریب میں کوئی کرکٹر کہدے کہ وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا۔
یہ باتیں اس لئے چونکادینے والی ہیں کہ اس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرتا ہے کہ کسے کپتان کب تک رہنا ہے یا نہیں رہنا،کوئی ہمیشہ کے لئے طے نہیں ہوتا۔انگلینڈ سیریز سے شکستکے بعد پاکستانی کپتان شدید دبائو میں ہیں۔ایسے میں سوشل میڈیا پر مہم چلی ہے کہ بابر اعظم کو ذمہ داری میں رعایت دی جائے۔ایک فارمیٹ کی کپتانی کسی اور کو دی جائے لیکن معاملہ صرف اتنا ہی نہ تھا۔پریسکانفرنس میں بھی اس پر بات ہوئی تو بابر اعظم اپنے دل کی بات زبان پر لے آئے کہ میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز،پاکستان اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں،محمد عباس کہاں
اب لاہور میں لاہور قلندرز کی ایک تقریب میں شاہین شاہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے اور رہے گا۔ساتھ میں انہوں نے یہ انداز اختیار کیا کہ اس کے علاوہ جیسے کچھ اور ہے ہی نہیں۔یہ کیا معاملہ ہے۔اسے سمجھنا ہوگا۔
بد ترین شکست،بابر اعظم نے کپتانی کے حوالہ سے بڑا جواب دے دیا