دبئی،کرک اگین رپورٹ
شاہین آفریدی کاپرو آئی پی ایل لیگ سے بڑا معاہدہ۔
پاکستانی پیسر شاہین آفریدی کا آئی پی ایل کے نیچے ہونے والی ٹی 20 لیگ سے معاہدہ ،یہ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے نام یا آئی ایل ٹی 20 کے عنوان سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جاتی ہے۔دوسرے سیزن کے لیے شاہین کا ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ ہواہے، اگلے سال جنوری میں ہونے والی لیگ میں کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔ انہوں نے تین سال کے کنٹریکٹ پر سائن کردیئے ہیں۔
آفریدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ڈیزرٹ وائپرز میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات میں بہت سے پاکستانی کرکٹ شائقین موجود ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ آئندہ آئی ایل ٹی 20 میں ہماری ٹیم کو سپورٹ کریں گے
بھارت کو ٹی 20 سیریز ہرانے والے پاول کیا دکھارہے
پچھلے سال وائپرز نے اعظم خان کو سائن کیا تھا، جس سے وہ اس لیگ کو کھیلنے میں پہلے پاکستانی کھلاڑی بن جاتے، لیکن پی سی بی نے بالآخر انہیں لیگ میں کھیلنے سے روک دیا تھا۔
آفریدی ایک ایسے باؤلنگ اٹیک میں شامل ہوں گے جس میں پہلے ہی وینندو ہسرنگا، متھیشا پاتھیرانا، ٹام کرن اور شیلڈن کوٹریل موجود ہیں۔